نیب نے وفاقی وزیر غلام سرور خان کیخلاف اثاثہ جات کیس کی تحقیقات شروع کردیں

Last Updated On 14 May,2020 09:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے وفاقی وزیر غلام سرور خان کیخلاف اثاثہ جات کیس کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کے تمام اثاثوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ نیب نے وفاقی وزیر کی اہلیہ، بچوں کی پراپرٹیز کا ریکارڈ بھی مانگ لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے غلام سرور خان کی زرعی، رہائشی اور کمرشل جائیدادوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں ریونیو حکام کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ جمعہ کی صبح غلام سرور خان کے اثاثوں کا ریکارڈ پیش کریں۔