مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد چینی انکوائری کمیشن کے روبرو پیش

Last Updated On 14 May,2020 02:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد چینی انکوائری کمیشن کے روبرو پیش ہو گئے، انہیں‌ کمیشن نے آج طلب کر رکھا تھا.

چینی کی ایکسپورٹ اور سبسڈی دینے کا معاملے پر چینی انکوائری کمیشن میں مشیر تجارت پیش ہوئے تو ان سے مختلف سوالات کئے گئے۔ حکام کے مطابق عبدالرزاق داود کی سربراہی میں شوگر ایڈوائزری بورڈ نے چینی برآمد کرنے کی سفارش کی تھی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اکتوبر اور دسمبر 2018 میں چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔ ای سی سی نے اسی عرصے میں 11 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔

 واضح رہے گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار بھی کمیشن کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو بھی کمیشن میں طلب کیا گیا تھا تاہم انہوں نے انکار کر دیا۔