گندم چوری سکینڈل: نیب کا محکمہ خوراک سندھ حکام کیخلاف ریفرنسز دائر کرنیکا فیصلہ

Last Updated On 08 May,2020 05:28 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں گندم چوری سکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں۔ نیب سکھر نے محکمہ خوراک کے حکام کیخلاف چار کرپشن ریفرنسز دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیل کے مطابق صوبہ سندھ میں گندم چوری سکینڈل کیس میں نیب نے محکمہ خوراک حکام کیخلاف چار کرپشن ریفرنسز دائر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کی باقاعدہ منظوری کے لیے چیئرمین نیب کو لکھ دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک سکھر کے افسران کیخلاف 12 کروڑ، محکمہ خوراک لاڑکانہ کے افسران کیخلاف 87 کروڑ روپے، محکمہ خوراک خیرپور کے افسران کیخلاف 5 کروڑ 82 لاکھ اور کشمور کے افسران کیخلاف 7 کروڑ 49 لاکھ روپے کرپشن کا ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے محکمہ خوراک سکھر کے افسران کیخلاف 78 کروڑ روپے کرپشن کی نئی انکوائری کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔