ورچول سربراہ اجلاس، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پاکستان کی نمائندگی کرینگے

Last Updated On 03 May,2020 11:44 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی غیر جانبدار تحریک کے ورچول سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ یہ اجلاس پیر کے روز منعقد کیا جائے گا۔

غیر جانبدار تحریک کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت وحکومت کا خصوصی آن لائن اجلاس تحریک کے چیئرمین آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔

سربراہ اجلاس کا اختتام ‘’کووڈ 19 کے خلاف اتحاد’’ کے عنوان سے ایک سیاسی اعلامیے کے ساتھ ہوگا جس میں کورونا وائرس کے خلاف مشترکہ جنگ کے لئے تحریک کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کی نشاندہی کی جائے گی۔