پاکستان میں کورونا وائرس کے 15525 کنفرم مریض، اموات 343 ہوگئیں

Last Updated On 29 April,2020 10:51 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کا پھیلاؤ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا، آئے روز ہلاکتیں اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق وبا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 15525 جبکہ ہلاکتیں 343 ہو چکی ہیں۔

اب تک ملک بھر میں 165911 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8530 لوگوں کا ٹیسٹ کیا گیا، ان میں سے 640 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ 16 اموات رپورٹ ہوئیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 3425 افراد کورونا مرض سے مکمل صحتیاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔ صوبہ پنجاب کی صورتحال سب سے خطرناک ہے جہاں کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے۔

صوبہ پنجاب میں اس وقت 5827 افراد اس موذی مرض میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں میں زیر علاج ہے۔ دیگر صوبوں کی بات کی جائے تو صوبہ سندھ میں 5695، اسلام آباد میں 313، صوبہ بلوچستان میں 978، خیبر پختونخوا میں 2313، آزاد کشمیر میں 66 جبکہ گلگت بلتستان کے 333 کنفرم کیس ہیں۔

اموات کے لحاظ سے صوبہ خیبر پختونخوا کی صورتحال کشیدہ ہے جہاں 122 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ صوبہ سندھ میں 100، صوبہ پنجاب میں 100، اسلام آباد میں 4، صوبہ بلوچستان میں 14 اور گلگت بلتستان میں اب تک 3 ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔

اس موذی سے صحتیاب ہونے والوں میں آزاد کشمیر کے 37، بلوچستان کے 176، گگت بلتستان کے 224، اسلام آباد کے 36، خیبر پختونخوا کے 562، صوبہ پنجاب کے 1427 اور صوبہ سندھ کے 963 شہری شامل ہیں۔