کراچی: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما سہیل انور سیال کہتے ہیں پوری دنیا میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے، وزیراعظم عمران خان اپنی نااہلی چھپانے کیلئے وزیروں کو ہٹا رہے ہیں۔
سندھ ہائیکورٹ میں پیپلزپارٹی رہنما سہیل انور سیال و دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ سہیل انورسیال، جمیل سومرو اور ظفرسیال عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب پراسیکیورٹر کےمطابق ملزموں کیخلاف تحقیقات جاری ہے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب حکام سے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ عدالت نے سہیل انور سیال، ظفر سیال اور جمیل سومرو کی ضمانت میں بھی 4 جون تک توسیع کر دی۔