اسلام آباد: (دنیا نیوز) احساس ٹیلی تھون کی خصوصی نشریات کا آغاز ہو گیا ہے، وزیراعظم عمران خان دنیا نیوز پر ٹیلی تھون ٹرانسمیشن کا حصہ ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کورونا متاثرین کی تعداد بہت زیادہ ہے، مخیر حضرات ان کی مدد کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، حکومت کورونا سے نمٹنے کیلئے پیسہ خرچ کر رہی ہے تاہم اس کیلئے زیادہ فنڈز کی ضرورت ہے، مخیر حضرات سمیت سب سے درخواست کرتا ہوں کہ اسے کامیاب بنائیں۔
دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نے کہا وزیراعظم عمران خان آج تاریخ کی سب سے بڑی ٹیلی تھون میں شریک ہونگے، ٹیلی تھون میں ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل بھی شرکت کریں گے، مولانا طارق جمیل آج ہونے والی پرائمنسٹر احساس ٹیلی تھون میں دعا کرائینگے، اس تاریخی ٹیلی تھون میں شرکت کریں اور دل کھول کر عطیات دیں۔