اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا، وفاق اور صوبوں میں لاک ڈاؤن سے متعلق یکساں پالیسی پر فیصلہ کیا جائے گا۔
وفاق اور صوبوں میں لاک ڈاؤن سے متعلق یکساں پالیسی پر اتفاق ہوگیا، وزیراعلیٰ سندھ نے پابندیاں مزید 14 دن بڑھانے کی سفارش کی ہے۔ وفاقی وزراء اسد عمر اور ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بروقت فیصلے کئے، حکومت کنسٹرکشن انڈسٹری کے ملازمین کی حفاظت کیلئے گائیڈ لائنز دے گی اس کے مطابق کاروبار ہوگا، معاملے پر قانون سازی بھی زیر غور ہے۔
کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن بھی جاری ہے، کراچی کے ضلع شرقی میں وائرس پھیلنے کے خدشات پر گلزار ہجری ، ابولحسن اصفہانی روڈ، ٹیچرز سوسائٹی میں مزید سختی کر دی گئی، سڑکوں کو کنٹینرز اور واٹر ٹینکرز لگا کر بند کر دیا گیا، آنے جانے والے افراد کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔
پنجاب میں بھی کورونا کے متعدد نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، وائرس سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن پر عمل درآمد جاری ہے، دیگر شہروں میں بھی دفعہ 144 پر پابندی کیلئے سڑکوں پر پولیس تعینات ہے۔