پشاور: (دنیا نیوز) شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ گھر گھر امدادی سامان پہنچانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، یہ امتحان کی گھڑی ہے، ضرورت مندوں کا ساتھ دینا ہمارا فرض ہے۔
وزیر مملکت شہریار آفریدی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا پوری قوم کورونا کے خلاف جنگ میں لگی ہے، اسے شکست ہو گی، ایک ہزار خاندانوں کو ریلیف پیکج دینے کا اعلان کیا ہے، 500 شاہد آفریدی اور 500 میری طرف سے دیں گے، افغان مہاجرین کو بھی ریلیف دینے کی ضرورت ہے۔
شہریار آفریدی کا کہنا تھا وزیراعظم بہت جلد افغان مہاجرین کیلئے بھی پیکج کا اعلان کریں گے، یو این کو خط بھی لکھا ہے، اس وقت افغان مہاجرین کیلئے بھی فنڈ اور پیکج کی ضرورت ہے، مخیر حضرات کو آگے آنا چاہیئے۔