اسلام آباد: (دنیا نیوز) این ڈی ایم اے نے فواد چودھری کے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کورونا کی غیر تصدیق شدہ کٹس نہیں منگوائیں۔ ترجمان کا کہنا ہے یہ کٹس چین کی حکومت سے تصدیق شدہ ہیں، این ڈی ایم اے کو کورونا کٹس چین میں پاکستانی سفارتخانے کے ذریعے مل رہی ہیں۔
اس سے قبل فواد چودھری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کورونا وائرس کی غیر تصدیق شدہ ٹیسٹ کٹس کی بھرمار ہو رہی ہے، بیمار مریض کو صحت مند قرار دینے کا مطلب کئی جانوں کو خطرے میں ڈالنا ہوگا، صوبائی حکومتوں، این ڈی ایم اے کو وارننگ دینا چاہتا ہوں، پاکستان میں صرف تصدیق شدہ کٹس مپورٹ کی جائیں۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا صوبائی حکومتوں، این ڈی ایم اے کو وارننگ دینا چاہتا ہوں، کورونا وائرس کی غیر تصدیق شدہ ٹیسٹک کٹس کی بھر مار ہو رہی ہے، ٹیسٹ مریض کوصحت مند ظاہر کرے تو اس سے کئی جانیں خطرے میں ہوں گی۔