اسلام آباد: پمز ہسپتال میں‌ او پی ڈی بند، ہتھیال کو کرونا کے باعث سیل کر دیا گیا

Last Updated On 23 March,2020 03:47 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کے پمز سپتال کا او پی ڈی بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا دوسری جانب بارہ کہو کی یونین کونسل ہتھیال میں کرونا پھیلنے کے خدشے کے باعث انتظامیہ نے علاقہ سیل کر کے حفاظتی انتظامات یقینی بنانا شروع کر دیئے۔

بتایا گیا ہے کہ حکام کی جانب سے ہتھیال میں سپرے اور دیگر افراد کی اسکریننگ کی جائے گی تا کہ مرض پھیلنے کا خطرہ نہ رہے، 11 مشتبہ کیسز کے بعد حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کیلئے حکام اور سکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

دریں اثنا پمز ہسپتال انتظامیہ نے او پی ڈی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد کل سے آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ بند رہے گا۔ او پی ڈی بند کرنے کا فیصلہ کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث کیا گیا۔