فیصل آباد: ایران سے آئے 150 زائرین قرنطینہ منتقل، آرمی جوان سکیورٹی پر تعینات

Last Updated On 23 March,2020 03:02 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں ایران سے آئے 150 زائرین کو قرنطینہ منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں میڈیکل عملے اور طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، سکیورٹی کیلئے پولیس اور آرمی کے جوان بھی تعینات کر دیئے گئے۔

ایران سے آئے 150 زائرین کا قافلہ فیصل آباد پہنچ گیا، زائرین کو جھنگ روڈ پارس کیمپس میں بنائے گئے قرنطینہ سینٹر میں رکھا جائے گا جہاں تمام ضروری انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

قرنطینہ میں ادویات، میڈیکل عملہ اور دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں جبکہ قرنطینہ کی سکیورٹی کیلئے پولیس اور آرمی کی نفری تعینات ہے۔