لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کہتے ہیں کرونا وائرس اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک چھوٹی سی وارننگ ہے، تمام چیزوں کے ساتھ ساتھ سب سے ضروری ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں۔
چوہدری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ دنیا کا ہر ملک جزوی طور پر لاک ڈاؤن کی حالت میں آ گیا ہے، لوگوں کو آگاہی کی ضرورت ہے۔ پوری دنیا خاص طور پر مسلمانوں سے اپیل کرنی چاہیے کہ وہ راہ راست پر آ جائیں اور بھول جائیں کہ کسی سپر پاور کا کوئی ایٹم بم یا مزائل انہیں کرونا سے بچا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں تک نوبت آچکی ہے کہ حرم شریف بھی جزوی طور پر بند کر دیا گیا ہے، اگر یہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا تو یہ دنیا آخرت کا پیش خیمہ ثابت ہو گی۔