لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کرونا کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے خاندانوں کو ماہانہ راشن دینے کا اعلان کر دیا، چودھری سرور مخیر حضرات کے ساتھ مل کر متاثرین کو ماہانہ راشن پیکیج دیں گے۔
کرونا کی وجہ سے مختلف شعبوں سے بے روزگار ہونے والوں کی فہرستوں کی تیاری شروع کردی گئی، بے روزگار افراد کو گورنرپنجاب چودھری سرور مخیر حضرات کے ساتھ مل کر ماہانہ راشن پیکیج دیں گے جس میں 20 کلو آٹا، 10 کلو چاول، 20 لٹر دودھ ، 10 کلو چینی شامل ہے۔ 5 کلو دالیں، چائے کے 5 ڈبے اور دو درجن صابن بھی راشن پیکج میں دیئے جائیں گے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جب تک حالات بہتر نہیں ہوتے، غریب افراد کی مدد جاری رکھیں گے، کرونا کے شکار افراد کے اہل خانہ کو بھی ماہانہ بنیادوں پر راشن پیکیج ملے گا۔