کورونا وائرس: 3 یورپی ممالک نے پاکستان میں ویزہ آپریشنز معطل کر دیئے

Last Updated On 20 March,2020 02:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کے باعث تشویش ناک ہوتی صورتحال میں تین یورپی ممالک نے پاکستان میں ویزہ آپریشنز معطل کر دیئے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر پاکستان میں سوئٹزر لینڈ، سویڈن اور نیدرلینڈز کے سفارت خانوں نے ویزہ آپریشنز عارضی طور پر معطل کر دیئے ہیں، تینوں ممالک کے پاکستان میں موجود سفارتخانوں اور قونصل خانوں نے پاکستانی شہریوں سے ہر قسم کی ویزہ درخواستیں وصول کرنا بند کردی ہیں۔

ویزہ درخواستیں جمع کرانے کیلئے پہلے سے لی گئی تمام اپوائنٹ منٹس منسوخ کر دی گئی ہیں، جب کہ ان اپوائنٹ منٹس کیلئے نئی تاریخوں کا اعلان صورت حال میں بہتری کے بعد کیا جائے گا۔