اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے بلاول بھٹو کے وزیراعظم کیلئے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سیاسی قیادت کو اکھٹا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سپیکر اسد قیصر کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دیا گیا ہے، اسد قیصر بلاول بھٹو سمیت دیگر پارلیمانی رہنماوں سے آج رابطہ کریں گے، مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی ہوگی، کمیٹی موجودہ صورتحال کا جائزہ لے کر سفارشات دے گی، کمیٹی کی سفارشات نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی۔
خیال رہے وزیراعظم اور سپیکر کی ملاقات میں کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق ہوا تھا۔ گزشتہ روز بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو ساتھ چلنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا پوائنٹ سکورننگ کی ضرورت نہیں، وزیراعظم پر تنقید کا نہیں بلکہ انہیں قائل کرنے کا وقت ہے۔