کروناوائرس پرقابوکیلئے قومی کوششوں کی بھرپور مدد کی جائے:آرمی چیف کی ہدایت

Last Updated On 12 March,2020 10:33 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی ہے کہ کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے قومی کوششوں میں بھرپور مدد کی جائے۔

 

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں افغان مفاہمتی عمل کے تناظر میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ خطے میں امن واستحکام کا راستہ افغانستان سے ہو کر گزرتا ہے۔ مشترکہ کوششیں اور تحمل مزاجی کی مدد سے چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے۔ پاکستان بھرپور اخلاص کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

 

اجلاس میں کرونا وائرس کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ فوج میں کرونا وائرس کے سدباب کے لیے کیلئے جانے والے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔

 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایات جاری کیں کہ کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے قومی کوششوں میں بھرپور مدد کی جائے۔