گورنر ہاؤس میں شادی، فوٹو شوٹ کیلئے بزنس پلان جاری

Last Updated On 12 March,2020 09:33 am

لاہور: ( روزنامہ دنیا) گورنر ہاؤس میں شادی، فوٹو شوٹ کیلئے بزنس پلان جاری کر دیا گیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران گور نر چودھری محمد سرور نے بزنس پلان کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر گورنر ہاؤس لان میں 10 لاکھ روپے اور در بار ہال میں 5 لاکھ روپے سے کوئی بھی تقر یب کر سکے گا، شادی فوٹو شوٹ 50 ہزار اور کمر شل فوٹو شوٹ کے چارجز 10 لاکھ روپے ہوں گے۔ ہفتہ اور اتوار کے روز گورنر ہاؤس میں گائیڈڈ ٹورز بھی ہوسکیں گے، کسی بھی تقریب کی بکنگ آن لائن گور نر ہاؤس کی ویب سائٹ کے ذریعے ہوسکے گی۔

چودھری محمد سرور نے کہا کہ ہم کوشش کر یں گے گور نر ہاؤس کے اخراجات کو بزنس پلان کے ذریعے پورا کیا جائے، بزنس پلان کے تحت سیاسی جماعتوں کو گور نر ہاؤس میں تقریبات کی اجازت نہیں دیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ بزنس پلان کے تحت بکنگ گور نر ہاؤس کی ویب سائٹ www.governorhouse.punjab.gov.pk سے کی جائیگی اور ویب سائٹس پر جب بھی کوئی پروگرام کیلئے رابطہ کر یگا تو اسکے بعد گور نر ہاؤس کا عملہ خود ان سے رابطہ کر کے تمام معاملات کو حتمی شکل دے گا مگر پیسے بینک کے ذریعے حکومت کے اکاؤنٹ میں ہی جمع ہوں گے، گورنر ہاؤس کسی بھی شخص یا کمپنی سے نقد رقم وصول نہیں کر یگا۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا شادی فوٹو شوٹ کیلئے 2 گھنٹے کا وقت دیا جائیگا اور اسکے چارجز 50 ہزار ہوں گے اور گور نر ہاؤس پویلین میں کمر شل ویڈیو شوٹنگ کے چارجز 50 لاکھ روپے ہوں گے، ہفتہ اور اتوار کے روز 10/10 افراد کے گروپس 1 گھنٹے کیلئے فی کس 2 ہزار روپے دیکر گائیڈیڈ ٹورز کر سکیں گے جبکہ غیر ملکیوں کی چارجز فی کس 6 ہزار روپے ہوں گے جس میں انکو چائے اور کافی بھی دی جائیگی جبکہ گور نر ہاؤس میں رفاعی اداروں کیلئے کسی بھی پروگرام کے چارجز 50 فیصد کم ہوں گے۔ ہفتہ اور اتوار کے روز سیر کیلئے آنیوالے افراد کیلئے کینٹین بنا رہے ہیں جہاں کھانے پینے کی اشیا موجود ہونگی، جب سے تحر یک انصاف کی حکومت آئی ہے 4 لاکھ افراد گور نر ہاؤس کا دورہ کر چکے ہیں جبکہ رمضان المبارک میں افطاریوں میں آنیوالے افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ سے زائد ہے۔