کراچی: رضویہ سوسائٹی میں چھٹی کے روز بھی سوگ، ہلاکتوں کی تعداد 26 ہو گئی

Last Updated On 08 March,2020 03:38 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی رضویہ سوسائٹی میں چھٹی کے روز بھی سوگ کا سماں، عمارت زمین بوس ہونے کے حادثے کے بعد آج اتوار کی صبح مزید چھ افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا، مرنے والوں کی تعداد 26 ہوگئی۔

کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں چار روز سے چھائے غمی کے بادل چھٹنا سکے، چھٹی کا روزبھی پیاروں کی لاشیں ڈوھونڈنے سے شروع ہوا۔ اتوار کی صبح مزید تین افراد کو مردہ حالت میں ملبے سے نکال لیا گیا علاقے میں سوگ کے بادل برقرار ہیں۔

جمعرات کو رضویہ سوسائٹی میں گرنے والی پانچ منزلہ عمارت نے کئی نگینے چھین لیے، سفیان،سہیل،کوثر،عشرت،ڈاکٹر عزلہ اور زبیدہ نامی خاتون کی دبی لاشوں کو ملبے سے چار روز بعد نکال لیا گیا۔ شناخت کے بعد لاشوں کو ورثا کے سپرد کردیا گیا ہے۔ متاثرہ عمارت کے مالک کی تصویر بھی منظر عام پر آگئی، متاثرہ خاتون نے عمارت کے مالک کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ریسکیو آپریشن کلین اپ ہونے میں رکاٹ تنگ گلیاں، ناکافی مشینری اور متعلقہ اداروں کی سست وری نے لواحقین کی پریشانی دگنی کردی۔ حادثے کے پہلے روز آنے والے سیاسی کردار ورثا کی دادرسی کو دوبارہ نہ آ سکے۔