اسلام آباد: (دنیا نیوز) مصدق ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف کے دماغ کو خون سپلائی کرنے والی شریان بند ہے، سابق وزیراعظم کا معائنہ سوئٹزرلینڈ اور امریکا کے ڈاکٹروں نے کیا، حکومت بار بار غلط بیانی کر رہی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما مصدق ملک نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا نواز شریف کے پلیٹ لیٹس گر رہے تھے، حکومت کی تحویل میں نواز شریف کو دوسرا ہارٹ اٹیک ہوا، پوری پنجاب حکومت نواز شریف کے مرض کی تشخیص پر لگی رہی، کابینہ نے نواز شریف کے باہر جانے کا فیصلہ کیا، کابینہ نے فیصلہ کیا نواز شریف کا بیرون ملک جانا ضروری ہے۔
مصدق ملک کا کہنا تھا غلط بیانی کا ذمہ دارکون ہے ؟ ڈاکٹر شمسی کو حکومت نے منتخب کیا، نواز شریف کو دل کا سنگین عارضہ لاحق ہے، نواز شریف تھوڑا ساچلتے ہیں تو دل میں تکلیف شروع ہو جاتی ہے، نواز شریف کے میڈیکل بورڈ میں تمام لوگ حکومت نے منتخب کیے تھے۔