لاہور: (دنیا نیوز) نیب نے شہباز شریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کے معاملے پر شہباز شریف خاندان کے اعتراضات پر جواب احتساب عدالت میں جمع کرا دیا۔
نیب نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثوں کے الزامات پر تفتیش جاری ہے، شہباز شریف نے اپنی بیویوں کے نام پر جائیدادیں بنا رکھی ہیں، شہباز شریف کی فیملی جائیدادوں کے ذرائع بتانے میں ناکام رہی، منی لانڈرنگ ایکٹ اور فنانس ایکٹ کے مطابق جائیدادوں کے ذرائع بتانا لازم ہے، شہباز شریف خاندان سے جائیدادوں کے متعلق بار بار جواب مانگا گیا مگر شہباز سمیت انکی فیملی جواب دینے میں ناکام رہی، شہباز شریف سمیت دیگر کے اثاثہ جات قانون کے مطابق منجمد کیے گے ہیں۔
خیال رہے شہباز شریف نے اعتراض کیا تھا کہ انویسٹی گیشن کے دوران اثاثے منجمد نہیں کیے جاسکتے اور استدعا کی کہ عدالت اثاثے منجمد کرنے کے حکم پر نظر ثانی کرے۔