کراچی: تیز رفتار واٹر ٹینکر بے قابو ہو کر دکان میں گھس گیا، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

Last Updated On 25 February,2020 01:31 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں یونیورسٹی روڈ صفورا چورنگی کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر بے قابو ہو کر دکان میں گھس گیا۔ حادثے میں ایک راہگیر جاں بحق جبکہ اسکول وین کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق واٹر ٹینکر اسکول وین سمیت دو گاڑیوں کو ٹکر مارتے ہوئے دکان میں گھس گیا، حادثے میں ایک راہگیر جاں بحق جبکہ اسکول وین کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ جاں بحق ہونیوالے شخص اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق راہگیر کی شناخت نوشاد اور اسکول وین ڈرائیور کی ذیشان کے نام سے کر لی گئی۔

پولیس نے واٹر ٹینکر کے ڈرائیور نور اکبر کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے۔ واٹر ٹینکر کو دکان سے نکالنے کیلئے کرین منگوا لی گئی ہے۔