کراچی: (دنیا نیوز) آئی جی سندھ کلیم امام نے عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب سے قبل ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی کو تبدیل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔
آئی جی سندھ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ضمنی انتخاب سے قبل ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی تبدیل کئے جائیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس پی عمر کوٹ اعجاز شیخ کا فوری تبادلہ کیا جائے۔ اعجاز شیخ کیخلاف سندھ حکومت کو کئی مرتبہ تحریری طور پر آگاہ کیا گیا ہے۔
آئی جی سندھ نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ایس ایس پی اعجاز شیخ کیخلاف عمر کوٹ میں کئی مقدمات بھی درج ہیں۔ پرامن ضمنی انتخابات کیلئے ایس ایس پی اور ڈی سی تبدیل کئے جائیں۔