لاہور: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو نے سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ کو آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں ایک دفعہ پھر طلب کر لیا۔ 19 فروری کو بیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔
نیب نے رانا ثناء اللہ کو فیملی اراکین کی جائیدادوں سے متعلق تفصیلات ہمراہ لانے کی ہدایت بھی کی ہے جبکہ 2 جنوری کو جمع کروائے گئے اثاثہ جات پرفامہ سے متعلق بھی وضاحت مانگی ہے۔
جائیداد کیسے بنائی، پیسے کہاں سے آئے، بتایا جائے، کاروبار کیسے شروع کیا، اس کے لیے سرمایہ کہاں سے آیا، فیملی کے دیگر افراد کے اثاثے کتنے ہیں اور ان میں کتنا اضافہ ہوا اس کا بھی ریکارڈ مانگا گیا ہے۔
نیب نے فیملی اراکین کو تحائف دینے اور اس کے لیے رقم کے زرائع بھی پوچھے ہیں جبکہ کاروباری شراکت داری کی تفصیل بھی فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔