افتخار درانی کابینہ سے فارغ، لسٹ سے نام نکال دیا گیا

Last Updated On 04 February,2020 08:31 am

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) وزیراعظم آفس نے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی کو کابینہ سے نکال دیا

نجی ٹی وی کے مطابق کابینہ ڈویژن کی لسٹ میں افتخار درانی کا نام موجود نہیں، ان کے کابینہ سے نکلنے کے بعد کابینہ ارکان کی تعداد 47 ہوگئی ،کابینہ میں 25 وفاقی وزرا، 4 وزرائے مملکت ہیں جن میں 5 مشیر اور 13 معاونین خصوصی بھی شامل ہیں،ذرائع کے مطابق افتخار درانی سے وزیراعظم آفس میں موجود آفس بھی واپس لے لیا گیا ہے ،دوسری جانب وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ افتخار درانی نے استعفیٰ دے دیا ہے