شیخوپورہ: تیز رفتار کار الٹ گئی، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

Last Updated On 03 February,2020 11:00 am

شیخوپورہ: (دنیا نیوز) شیخوپورہ میں موٹروے پر خانقاہ ڈوگراں کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی جس میں سوار ایک ہی خاندان کے خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 بچے شدید زخمی ہوگئے۔

چنیوٹ کا رہائشی سجاد نامی نوجوان عمرہ کی سعادت حاصل کر کے آج صبح لاہور ائیرپورٹ پہنچا تھا جسے لے کر اس کا بھائی عبدالجبار اور فیملی واپس چنیوٹ جا رہے تھے کہ موٹروے پر شیخوپورہ کے علاقہ خانقاہ ڈوگراں کے قریب کار کا ٹائر پھٹ گیا اور تیزرفتارکار الٹ گئی جس میں سوار ایک ہی خاندان کے خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔