اسحاق ڈار نے عدالتی فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

Last Updated On 18 January,2020 06:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحق نے عدالتی مفرور قرار دینے کے عدالتی فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

سابق وفاقی وزیرخزانہ کی طرف سے دائر درخواست میں اپیل کی گئی ہے کہ اپیل فوری سماعت کیلئے مقرر کی جائے، اسحاق ڈار کے وکیل نے فوری سماعت کے لئے درخواست دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپیل آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کی جائے، مفرور قرار دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر جلد سماعت نہ ہوئی تو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

درخواست میں مزید موقف اپنایا گیا کہ ۔21 نومبر2017 کے احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد اثاثے ضبط کر لیے گئے۔ تمام اثاثوں کو نیلامی پر لگادیا گیا، بطور شہری عدلیہ کا احترام کرتا ہوں۔

درخواست میں اسحاق ڈار نے موقف اپناتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت میں پیش ہوتا رہا، علالت کے باعث باہر جانا پڑا، درخواست احتساب عدالت کے مفرور قرار دینے کے فیصلے کو معطل کرنے کی استدعا کرتا ہوں۔