راولپنڈی: (دنیا نیوز) امریکی سیکرٹری دفاع ڈاکٹر مارک اسپر نے پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کرکے مشرق وسطیٰ کی حالیہ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حالات مزید کشیدہ نہ ہوں۔ خطے میں امن کیلئے ہر قسم کی کاوش کی حمایت کریں گے۔COAS received telephone call from US Secretary of Defence Mr Dr. Mark T. Esper. Both discussed ongoing security situation in the Middle East.The Secretary expressed that US doesn’t want to seek conflict, but will respond forcefully if necessary. (1/3).
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 8, 2020
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی سیکرٹری دفاع ڈاکٹر مارک اسپر پر زور دیا کہ فریقین بیان بازی سے گریز کریں اور سفارتی حل کی طرف آئیں۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ کر کے خطے میں امن کیلئےاقدامات کیے۔ پاکستان افغان امن عمل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔“We will continue to play our constructive part towards success of Afghan reconciliation process so that it doesn’t get derailed and region goes towards conflict resolution instead of new conflicts”, COAS.(3/3).
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 8, 2020
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ اور مزید بگڑتی صورتحال کے پیش نظر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو ایران، سعودی عرب اور امریکا کا دورہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جاری ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ پاکستان امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔ آرمی چیف کو بھی متعلقہ عسکری حکام سے رابطے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم نے لکھا کہ انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ہدایت کی ہے کہ وہ صورتحال کے پیش نظر متعلقہ ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں۔