’آرمی چیف کو ایکسٹینشن دینے کی مثالیں موجود، عمران خان ماضی کے فیصلوں کی نقل بھی نہ کر سکے‘

Last Updated On 07 January,2020 11:42 pm

لندن: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں آرمی چیف کو ایکسٹینشن دینے کی مثالیں موجود ہیں لیکن عمران خان ماضی کے فیصلون کی نقل بھی نہ کر سکے۔

 

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عمران خان بد قسمتی سے عقل سے پیدل ہیں، وہ ملک پر بہت بڑا بوجھ بن چکے ہیں۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ پارٹی (مسلم لیگ ن) کا مشترکہ فیصلہ تھا۔