پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپیکر مشتاق غنی کے زیر صدارت ہوا۔ جماعت اسلامی کے عنایت اللہ کا وقفہ سوالات کے جوابات کے دوران محکمہ تعلیم کے متعلق شدید اعتراضات، شرح خواندگی 2013ء کےمقابلےمیں شرح خواندگی بڑھنے کی بجائے کم ہوئی ہے۔
اسمبلی اجلاس میں پشاور میں سکھ جوان کے قتل اور ننکانہ صاحب ہر حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی جبکہ اقلیتوں کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جائیں۔
صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں عبدالاسلام آفریدی کی دو تحاریک استحقاق منظور جبکہ بہتر طرز حکمرانی سے متعلق بل بھی پیش کر دیا گیا۔