اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی اور سینیٹ کے آج ہونے والے اجلاس ملتوی کر دیئے۔
قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس اب پیر کو ہوں گے، حکمران جماعت کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی پیر کی شام تک ملتوی کر دیا گیا، پہلے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج ہونا تھے، پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا شیڈول اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا۔