آرمی چیف مدت ملازمت توسیع نظرثانی کیس: فروغ نسیم کا بطور وکیل کیس لڑنے کا فیصلہ

Last Updated On 02 January,2020 07:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فروغ نسیم نے آرمی چیف مدت ملازمت توسیع نظرثانی کیس بطور وکیل لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر نے بطور وکیل پیش ہونے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے آرمی چیف ایکسٹنشن نظر ثانی کیس بطور وکیل لڑنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ انہوں نے وزیر رہتے ہوئے بطور وکیل پیش ہونے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع بھی کر لیا ہے

دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ آرمی چیف ایکسٹنشن نظر ثانی کیس میں بھی وہ جنرل باجوہ کی وکالت کرینگے، مگر اس مرتبہ وزارت سے استعفیٰ دینے کی ضرورت نہیں، اس مقصد کیلئے انہوں نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کر دی ہے۔

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ وزیر رہتے ہوئے بطور وکیل پیش ہونے سے متعلق ایک عدالتی فیصلہ موجود ہے جو انہیں ایسا کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف ایکسٹیشن کیس میں وزیر قانون فروغ نسیم وزارت سے رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دے کر وکیل کے طور پر پیش ہوئے تھے۔