محمد نعیم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ثنا اللہ عباسی نئے آئی جی پختونخوا تعینات

Last Updated On 01 January,2020 04:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے آئی جی خیبر پختونخوا محمد نعیم کو عہدے سے ہٹا کر اس فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

محمد نعیم کی جگہ آئی جی گلگت بلتستان ثنا اللہ عباسی کو آئی جی خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر محمد نعیم صرف گیارہ مارہ اس عہدے پر تعینات رہے۔

ڈاکٹر نعیم کو او ایس ڈی بنائے جانے کا امکان ہے۔ نئے انسپکٹر جنرل پولیس کیلئے تین نام وزیراعظم آفس کو ارسال کئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا آئی جی خیبر پختونخوا ڈاکٹر نعیم کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جن تین ناموں پر مشتمل سمری ارسال کی گئی ہے، ان میں پولیس سروس آف پاکستان کے محمد طاہر، ثنا اللہ عباسی اور محمد سلیمان شامل تھے۔