شہباز شریف خاندان کا اثاثے منجمد ہونے کیخلاف عدالت سے رجوع کرنیکا فیصلہ

Last Updated On 26 December,2019 03:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شہباز شریف خاندان نے اثاثے منجمد ہونے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا، شہباز شریف نےاپنے وکیل امجد پرویز کو خاندان کے تمام افراد کی جانب سے درخواستیں دائر کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز، سلمان شہباز، نصرت شہباز، تہمینہ درانی سمیت دیگر کی جانب سے درخواستیں دائر کی جائیں گی۔ احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔