یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کا 22 واں کانووکیشن، گورنر پنجاب نے طلبا کو اسناد سے نوازا

Last Updated On 24 December,2019 02:09 pm

لاہور: (دنیا نیوز) یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے 22 ویں کانووکیشن میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے پوزیشن ہولڈرز طلبا کو گولڈ میڈلز سے نوازا، ماہر قانون سلمان اکرم راجا نے بھی اسناد اور انعامات تقسیم کئے۔

لاہوریونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے 22 واں کانووکیشن میں 1600 طلبا و طالبات کو ڈگریاں دی گئیں، 98 پوزیشن ہولڈرز کو گولڈ، سلور اور برونز میڈلز سے نوازا گیا۔ گورنر پنجاب چودھری محمدسرور بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے جبکہ سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔

آرٹس اینڈ سوشل سائنسز کی ہو نہار طالبہ فاطمہ الزہرہ نے رول آف آنر حاصل کیا، رواں سال انٹرپرینیورشپ ایوارڈ کا اجراء کیا گیا جس کی حقدار یمنیٰ فاطمہ قرار پائیں۔ معید احمد نے سرٹیفکیٹ آف میرٹ حاصل کیا۔ بزنس سکول کے 730، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے 256 طلبہ کو ڈگریاں دی گئیں، فیکلٹی آف انجینئرنگ کے 185، آرٹس اینڈ سوشل سائنسز کے 113 طلبہ کو ڈگریاں دی گئیں۔ فیکلٹی آف فارمیسی کے73، میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیزکے 107 اور فیکلٹی آف سائنسز کے 136 طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئیں۔