وزیراعظم کی پاکستان اور پوری دنیا میں مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد

Last Updated On 25 December,2019 01:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ آج امن، محبت، رواداری اور انسانیت کا پیغام عام کرنے کا دن ہے۔

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومت اقلیتوں سمیت تمام پاکستانیوں کیساتھ یکساں سلوک روا رکھے گی، پاکستان میں اقلیتی برادری کو مکمل معاشی، سیاسی اور مذہبی آزادی حاصل ہے، اقلیتیں ملکی ترقی کیلئے تمام شعبوں میں کردار ادا کر رہی ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی ٹویٹر پیغام میں مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ اس تہوار کے موقع پر امن اورخوشیاں بانٹیں۔