پولیس یونیفارم پر ویڈیو کیمرہ، موٹروے اور اسلام آباد پولیس عملدرآمد کیلئے تیار ہے: فواد چودھری

Last Updated On 15 December,2019 11:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ کچھ عرصہ پہلے میں نے تجویز دی تھی کہ ہانگ کانگ کی طرز پر ویڈیو کیمرہ پولیس کی یونیفارم کا حصہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ تاکہ پولیس ناکے پر ہونیوالی گفتگو رویہ اور کاروائی ریکارڈ کا حصہ بنے۔ مجھے خوشی ہے کہ موٹروے پولیس اور اسلام آباد پولیس اب اس طریقہ کار پر عمدرآمد کیلئے تیار ہے۔