وکلا کا احتجاج: ٹریفک کا نظام درہم برہم، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

Last Updated On 11 December,2019 03:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وکلا کے احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، احتجاج کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

وکلا نے پی آئی سی کے بعد مال روڈ کا رخ کرلیا جہاں پر انہوں نے مال روڈ اور جی پی او چوک بند کر دیا۔ وکلا نے سول سیکریٹریٹ سٹاپ پر میٹرو بس کو روک لیا جس کے باعث امن وامان کے پیش نظر میٹرو بس کا روٹ بند کر دیا گیا جبکہ میٹرو بسیں شاہدرہ اور گجومتہ سٹاپ پر کھڑی کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

ادھر پولیس نے ہسپتال کے باہر احتجاج کرنے والے 18 وکلا کو گرفتار کرلیا جن میں 3 خواتین وکلاء بھی شامل ہییں۔