'بچپن سے کسی دباؤ کی عادت نہیں، ترقی صرف تعلیم کے ذریعے ہی ممکن ہے'

Last Updated On 30 November,2019 08:53 pm

ڈی جی خان: (دنیا نیوز) چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ بچپن سے کسی دباؤ کی عادت نہیں، عزت و خودداری پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے۔

ڈی جی خان میں چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ترقی صرف تعلیم کے ذریعے ہی ممکن ہے، آپ کا کردار مضبوط ہو تو آپ کی عزت ہوگی، عزت کردار سے ہوتی ہے عہدوں سے نہیں، جتنی عزت آپ اپنے لیے چاہتے ہیں، اس سے زیادہ ججز کو دیں۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا میرے والد بھی وکیل تھے، انہوں نے اپنے کردار سے عزت کمائی، کردار مضبوط ہونے سے ہی پیشے کی عزت ہے، کردار اس صورت مضبوط ہوگا جب ایمان مضبوط ہوگا، زندگی میں اس کو عزت ملتی ہے جسے اللہ دیتا ہے۔