اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کی پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم عمران خان اور عدلیہ کے فیصلوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس وزیراعظم کی عدم موجودگی میں ہوا جس کی صدارت شاہ محمود قریشی نے کی۔
وزیر خارجہ نے حالیہ صورتحال اور وزیراعظم کے اقدامات پر شرکا کو اعتماد میں لیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ عدلیہ نے ہمیشہ ملک کی ترقی اور پلر آف سٹیٹ کا کردار ادا کیا۔
پارلیمانی پارٹی نے سپریم کورٹ کیے فیصلے کی روشنی میں قانونی سازی فوری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قانون سازی کے ذریعے آرٹیکل 243 میں ابہام دور کیا جائے گا۔
اجلاس میں عامر ڈوگر اور اراکین قومی اسمبلی نے فنڈز کے حوالے سے بعض شکایات کیں۔ سوموار کو اراکین پارلیمنٹ کی شکایات کا جائزہ لینے کے لئے بھی اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی رولز ریگولیشنز میں کوئی تبدیلی درکار ہے تو دیکھا جا سکتا ہے: وزیر خارجہ