اپوزیشن سیاسی منافقت کی زندہ مثال بن چکی ہے: فردوس عاشق اعوان

Last Updated On 23 November,2019 02:43 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ فارن میں اکاؤنٹس، کاروبار اور علاج کرانے والے فارن فنڈنگ کیس میں بھی منہ کی کھائیں گے۔

معان خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا اپوزیشن سیاسی منافقت کی زندہ مثال بن چکی ہے، الیکشن کمیشن پر فارم 45 اور آر ٹی ایس کے حوالے سے الزام عائد کرنے والے آج نئے بہروپ میں الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دے رہے ہیں، ان کو ناکامی ہوگی۔

 افتخار درانی کا کہنا تھا فنڈنگ کیس میں رہزن کمیٹی کے دعوؤں میں صداقت نہیں، حنیف عباسی کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کے سامنے ہے، فنڈنگ کیس 2017 میں سپریم کورٹ ردی کی ٹوکری میں پھینک چکی، حنیف عباسی بھی پی ٹی آئی کیخلاف فارن فنڈنگ ثابت نہیں کرسکے۔