اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا ہے کہ عمران خان قانون کی بالادستی اور بلا تفریق احتساب کے داعی ہیں، وہ دوسروں کی طرح احتساب سے راہ فرار اختیار کرنے والے نہیں ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کو خود رہبری کی ضرورت ہے، یہ مسلسل چور مچائے شور فلم کا فلاپ شو پیش کر رہی ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو یرغمال بنا کر اثر انداز ہونے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان آئین کی حکمرانی، قانون کی بالا دستی اور بلا تفریق احتساب کے داعی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنے موقف اور نظریے پر ڈٹ کر کھڑے ہیں، دوسروں کی طرح احتساب سے راہ فرار اختیار کرنے والے نہیں ہیں۔
رہبر کمیٹی جسے خود رہبری کی ضرورت ہے,مسلسل چور مچائے شور فلم کا فلاپ شو پیش کر رہی ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کو یرغمال بنا کر اثر انداز ہونے کی مذموم کوشش کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ہم اپنے موقف اور نظریے پر ڈٹ کر کھڑے ہیں،دوسروں کی طرح احتساب سے راہ فرار اختیار کرنے والے نہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) November 21, 2019
وزیراعظم عمران خان آئین کی حکمرانی، قانون کی بالادستی اور بلا تفریق احتساب کے داعی ہیں۔پوری قوم گواہ ہے کہ ملک کی سب سے بڑی عدالت نے کسے صادق اور امین قرار دیا اور کون بددیانت ٹھہرا۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) November 21, 2019