ن لیگ کے استعفوں کا معاملہ، سپیکر پنجاب اسمبلی کی سربراہی میں کمیٹی قائم

Last Updated On 22 November,2019 05:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے ارکان کے پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا معاملہ، سپیکر چودھری پرویز الہیٰ استعفوں کی واپسی کے میدان میں آگئے، اپنی سربراہی میں سات رکنی خصوصی کمیٹی بنا دی۔

سپیکر چودھری پرویز الہیٰ کی سربراہی میں قائم 7 رکنی پارلیمانی کمیٹی اپوزیشن ارکان کے مستعفی ہونے اور حمزہ شہباز کو پی اے سی ون کی چیئرمین شپ دینے کے مطالبے کا جائزہ لے گی۔

وزیر قانون بشارت راجا، وزیر پراسیکیوشن چودھری ظہیر الدین اور وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی حکومت کی نمائندگی کریں گے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے چودھری اقبال، سمیع اللہ خان اور ملک ندیم کامران کمیٹی میں شامل ہیں۔

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔