میڈیکل بورڈ کا اجلاس، ڈاکٹرز کا نواز شریف کی طبیعت پر اظہار تشویش: مریم اورنگزیب

Last Updated On 14 November,2019 03:46 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت کے جائزے کیلئے میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے نواز شریف کی طبیعت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ادویات کی ہائی ڈوز سے نواز شریف کے جسم پر سوجن پیدا ہوگئی، ڈاکٹرز کے مطابق جلد کچھ نہ کیا گیا تو معاملہ بگڑ جائے گا، سٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز کی وجہ سے نواز شریف کی بلڈ شوگر بہت زیادہ ہے، ڈاکٹرز نے سٹیرائیڈز کی زیادہ مقدار کے باعث نواز شریف کے لئے انسولین کی مقدار بڑھا دی۔

مریم اورنگزیب نے کہا نواز شریف کو دن میں 4 مرتبہ انسولین لگائی جا رہی ہے، سیٹرائیڈز کی ہائی ڈوز نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی مقدار سفر کے قابل بنانے کے لئے مجبورا دی جا رہی ہے۔