لاہور: (دنیا نیوز) کرتارپور آنے والی بھارتی ولاگر پاکستان کی جانب کئے گئے انتظامات اور صفائی ستھرائی کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں، پاکستانی شہریوں کے اخلاق اور مہمان نوازی نے بھی انڈین شہری کو متاثر کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کا سکھ کمیونٹی کے لئے محبت کا پیغام کئی انڈینز کے دل پر کر اثر گیا۔ بھارتی ولاگر کرتارپور میں بہترین انتظامات اور مہمان نوازی کی گرویدہ ہو گئیں۔
بھارت واپسی پر جب ان سے پوچھا گیا کہ پاکستان کی کونسی خصوصیت اچھی لگی؟ تو ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارت سے زیادہ صفائی ہے۔
ایک طرف بھارت کی اقلیتوں سے بدسلوکی تو دوسری جانب پاکستان کے سکھ کمیونٹی کے لئے محبت کے پیغام نے دنیا پر پاکستان کی امن پسندی واضح کر دی ہے۔