میٹرک امتحانات کیلئے داخلے جمع کرانے کا شیڈول جاری

Last Updated On 07 November,2019 06:53 pm

(لاہور نیوز) میٹرک امتحانات کے لیے داخلے جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ امیدوار 11 نومبر سے 6 دسمبر تک سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کروا سکتے ہیں۔

16 دسمبر تک ڈبل فیس کے ساتھ جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ طلباء 17 سے 23 دسمبر تک داخلہ فارم اور فیس جمع کروا سکتے ہیں، اس حوالے سے لاہور بورڈ کی جانب سے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ اس شیڈول کا اطلاق تمام نجی اور سرکاری سکولوں کے طلبہ پر ہوگا۔ امتحانات کا آغاز 22 فروری سے ہوگا۔