اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایل او سی پر اشتعال انگیزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 3 شہری شہید جبکہ 8 زخمی ہوئے، بھارتی اقدامات خطے کے امن و سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہیں، شہید ہونے والوں میں 55 سالہ غلام قادر، 12 سالہ مریم بی بی اور 10 سالہ حیدر علی شامل ہیں۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر جان بوجھ کر سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، بھارت 2003 کے جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے۔