اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قومی مفاد کی بات ہوگی تو اپوزیشن سے ڈائیلاگ ہوں گے، مولانا کا مسئلہ حلوے سے جڑا ہے، جہاں حلوہ ہوگا وہیں جائیں گے۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جیل والے فضل الرحمن کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، حکومت کسی سے سیاسی انتقام نہیں لے رہی، نواز شریف کا فیصلہ سپریم کورٹ اور احتساب عدالت نے کیا، پی ٹی آئی حکومت کو قرضے ورثے میں ملے، ماضی کے حکمرانوں نے ملک کو مقروض کیا، وزیراعظم نے ملک کی معیشت کو سہارا دیا۔
مولانا کا مارچ کشمیریوں کیلئے نہیں چوروں کی آزادی کیلئے ہے: فردوس عاشق
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا مشکل وقت میں ساتھ دینے پر دوست ممالک کے شکر گزار ہیں، مخالفین نے پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کی کوشش کی، عوام کو ریلیف دینے کیلئے معیشت سے متعلق مشکل فیصلے کیے، آئی ایم ایف پروگرام میں جا کر بدترین صورتحال سے نکلے، ایف بی آر میں اصلاحات لا کر ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیاگیا، ٹیکسز میں 5 فیصد لوگوں پر 95 فیصد لوگوں کا بوجھ ہے، ملک کا سب سےبڑا مسئلہ منی لانڈرنگ تھا۔