ملک میں ڈینگی بے قابو، اسلام آباد میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی

Last Updated On 12 October,2019 12:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں ڈینگی بخار وبائی شکل اختیار کرگیا، اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 7 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی، دیگر شہروں میں بھی سینکڑوں مریض سامنے آگئے۔

رولپنڈی، اسلام آباد میں محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ ڈینگی مچھر کے سامنے بے بس نظر آنے لگی، مزید 254 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے، متاثرہ مریضوں کی تعداد 7 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی۔

لاہور، فیصل آباد، ملتان، رحیم یار خان اور دیگر کئی شہروں میں بھی ڈینگی کے سینکڑوں مریض سامنے آگئے۔ خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مزید 140 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، صوبے میں مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار سے زائد ہوگئی۔