نواب شاہ: ایم کیو ایم لندن کے کارکن یوسف بارودی کے گھر چھاپہ، اسلحے کی بھاری کھیپ برآمد

Last Updated On 11 October,2019 02:25 pm

نواب شاہ: (دنیا نیوز) نواب شاہ میں پولیس نے ایم کیو ایم لندن کے کارکن یوسف بارودی کے گھر چھاپہ مارا جہاں بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا، پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اسلحہ کسی دہشت گردی واردات میں استعمال ہو سکتا تھا۔

ایس ایس پی نواب شاہ تنویر تنیو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ایم کیو ایم لندن کے کارکن یوسف بارودی کے گھر چھاپہ مار کارروائی کی جس کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا، انہوں نے کہا کہ اسلحے میں ملکی اور غیر ملکی اسلحے کی اتنی زیادہ مقدار ہے جو کسی دہشت گردی کی کسی بھی بڑی کارروائی میں استععال ہو سکتا تھا۔

ایس ایس پی نواب شاہ کے مطابق یوسف بارودی کے خلاف کرمنل ریکارڈ موجود ہے، نواب شاہ اے سیکشن تھانے میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ پہلے سے درج ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھاپے کے دوران کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔